Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہینِ عدالت کیس میں آئندہ سماعت پررانا شمیم سے گواہوں کی فہرست طلب

Now Reading:

توہینِ عدالت کیس میں آئندہ سماعت پررانا شمیم سے گواہوں کی فہرست طلب
رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے توہینِ عدالت کیس میں آئندہ سماعت پررانا شمیم سے گواہوں کی فہرست طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ الزام ثابت ہونےتک عدالت ہرملزم کو بے گناہ تصورکرتی ہے۔ اس بیان حلفی کا بار ثبوت آپ پر ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بیان حلفی پبلش ہوچکا ہے اب بار ثبوت آپ پر ہے۔ عدالت صحافی کے سورس کا احترام کرتی ہے۔

رانا شمیم نے کہا کہ مجھے احساس ہے یہ بیان حلفی پبلش نہیں ہونا چاہیے تھا جس پراسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ اپنے دفاع میں گواہوں کی فہرست جمع کرا دیں۔

سابق چیف جج نے عدالت سے کہا کہ مجھے گواہوں کو دیکھنا ہوگا کہ کون پیش ہوسکتا ہے۔ مجھے گواہوں کی فہرست کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔

Advertisement

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ جو گواہ نہیں آئے گا عدالت طلب کرلے گی۔ اس عدالت نے اس داغ کو بھی صاف کرنا ہے۔ توہین عدالت کا مطلب ہوتا ہے کہ دوسرے کو احساس ہو۔

رانا شمیم نے کہا کہ میری وصیت میں لکھا ہوا ہے کہ میری وفات کے بعد اس کو سامنے لایا جائے۔ میرے دادا جج تھے ، میرا پوتا اس عدالت میں وکیل ہے۔ اگرمیں نے کسی کو دیا ہو وہ بیان حلفی تو میں ذمہ دار ہوں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر رانا شمیم سے گواہوں کی فہرست طلب کرتے ہوئےسات ستمبر کو گواہوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوڈشیڈنگ کےنام پرٹرانسفارمربھی اٹھا لیاجاتا ہے، شرجیل میمن
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری، سالانہ 310 ارب روپے کا نقصان
معروف عالم دین علامہ راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرواز کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ترجمان ہوابازی
ایس سی او فورم سے اسرائیلی بربریت کی مذمت ہونی چاہیے، اسحاق ڈار
مولانا فضل الرحمان سے اتحاد: چیئرمین تحریک انصاف کا اہم بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر