پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے۔
اکبر لیاقت علی خان کے انتقال کی تصدیق ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے کی۔
ڈی سی کے مطابق اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا، اکبر لیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔
سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، گورنر سندھ ، وفاقی وزیر شازیہ مری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مدد۔کرنےکی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News