Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی زخمی

Now Reading:

کراچی: مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی زخمی

کراچی پولیس کی نفری نے پی ٹی آئی کے پرامن مارچ پر چڑھائی کردی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

جناح اسپتال سے شارع فیصل آنے والا راستہ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ کارکنان نے شارع فیصل کا دوسرا ٹریک بھی بند کردیا۔

ریجینٹ پلازہ کے قریب کارکنان کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا جبکہ خواتین کارکنان کی بھی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔

شاہراہ فیصل پر پولیس کی لاٹھی چارج اور بھگدڑ سے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر زخمی ہوگئے جبکہ شارع فیصل پر پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کوحراست میں لے لیا گیا۔

حراست میں لئے گئے مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زیر حراست مظاہرین کو پولیس موبائل میں منتقل کرکے نامعلوم مقام پر لے جایا جارہا ہے۔

آنسو گیس شیلنگ اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے مظاہرین منتشر ہوگئے جبکہ مظاہرین ایف ٹی سی پل کے قریب بڑی تعداد میں جمع بھی ہوگئے۔

کراچی میں پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج ، پی ٹی آئی کارکنان کی مذمت

Advertisement

کراچی میں پولیس کی جانب سےمظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج پر پی ٹی آئی کارکنان نے مذمت کی ہے۔

علی زیدی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ نے مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی پر زور مذمت کرتا ہوں، پر امن احتجاج میں شریک خواتین، بچوں اور کارکنان پر شیل برسائے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ ملک سے اب جمہوریت ختم ہو چکی ہے، ہمیں مسلسل ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اب پر امن عوام سے بھی خوفزدہ ہے لیکن یہ تحریک ظلم اور جبر سے نہیں روکی جا سکتی، یہ تشدد کریں گے تو عوامی ردعمل ضرور آئے گا۔

Advertisement

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہِ فیصل پر موجود کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بے ضمیر امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، عمران خان کے مطالبے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

حلیم عادل شیخ

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر پولیس گردی کی مذمت کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پرامن احتجاج پر پولیس گردی کی جارہی ہے، سندھ کی غلام پولیس اپنے آقاؤں کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی سہولتکار سندھ حکومت غلامی کا قرض اتارنے میں مصروف ہے، انقلاب سے تخت زردار بھی اب جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ نوکری کی بجاء بھرپورغلامی پر اتر آئے ہیں، سندھ کی غلام پولیس اورغلام  وزراء سے حساب ضرور لیں گے۔

Advertisement

ارسلان تاج

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے، تحریک انصاف کے ہر امن مارچ کے شرکاء پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس صوبائی حکومت کی غلام بن چکی ہے، مظاہرے میں خواتین، بچے، اور بزرگ بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے مزید کہا کہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی زد میں آگر کارکنان اور رہنماؤں کی حالت غیر ہوگئی، پہلے ہی کہا تھا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہوگا اسکے باوجود پولیس نے نہتے لوگوں پر اپنی طاقت کا استعمال کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر