اسلام آباد ہائیکورٹ نےدفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق پی ٹی آئی کی بلدیاتی امیدواروں کی درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پراسلام آباد ہائیکورٹ نےدفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق پی ٹی آئی کی بلدیاتی امیدواروں کی درخواست نمٹا دی۔
عدالتِ عالیہ نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے۔ بلدیاتی امیدواروں کو شہر میں اپنی انتخابی مہم کیلئے موومنٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی امیدوار کارنر میٹنگز کی پیشگی اطلاع انتظامیہ کو دیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق الیکشن کمیشن کے افسران نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے دفعہ 144 سے متعلق 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News