Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ڈیوڈ وارنر

Now Reading:

ٹیسٹ کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ڈیوڈ وارنر

آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی انہوں نے آج ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی رٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سال بھارت اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے آؤٹ آف فارم ڈیوڈ وارنر کی رٹائرمنٹ کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھی، لیکن میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ان کی فارم شاندار ڈبل سنچری کے ساتھ بحال ہوئی۔

اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ اتنی ہی خوش جگہ پر ہیں جیسا کہ میں ایک طویل عرصے سے رہا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹرز نے انہیں بتایا تھا کہ ان کی نظریں وہ فروری مارچ میں بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں اور پانچ ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز پر ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے اضافی حوصلہ افزائی بھارت میں جیتنا اور انگلینڈ میں سیریز جیتنا ہے۔

Advertisement

ڈیوڈ وارنر نے کوچ اور سلیکٹرز کے حوالے سے بتایا کہ وہ دونوں بھی چاہتے ہیں میں ان دونوں سیریز میں ٹیم کا حصہ بنوں۔

Advertisement

وارنر نے کہا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرکٹ کو چھوڑنے کا صحیح وقت کب ہے، لیکن وہ وقت ابھی آیا نہیں ہے۔

وارنر نے مزید کہا کہ میں اب بھی اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور میں اب بھی جانتا ہوں کہ میں ٹیم میں کیا توانائی لا سکتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر