Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیونس، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

Now Reading:

تیونس، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن سے بھری کشتی تیونس میں سفیکس کے ساحل پر الٹ گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تیونس سے بحیرہ روم عبور کرکے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن اور مہاجرین کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : انگلش چینل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، چار افراد ہلاک

تیونس کے ایک عدالتی اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا کہ کشتی سفیکس کے علاقے لاؤٹا کے قریب ڈوب گئی، تیونس کے ساحلی محافظوں نے مزید 20 افراد کو بچا لیا۔

واضح رہے کہ سفیکس کی ساحلی پٹی یورپ میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں غربت سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے روانگی کا ایک اہم مقام بن گئی ہے۔

آئی او ایم کے لاپتہ تارکین وطن پراجیکٹ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2014 سے اب تک بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش میں 25,000 سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Advertisement

حالیہ مہینوں میں تیونس اور لیبیا سے اٹلی جانے کی کوششوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو گیا ہے اور اس کوشش میں تیونس کے ساحل کے قریب سیکڑوں افراد ڈوب چکے ہیں.

Advertisement

حقوق گروپ تیونس فورم فار اکنامک اینڈ سوشل رائٹس کے مطابق، تیونس میں بے مثال معاشی اور مالیاتی بحران کی روشنی میں، 2022 میں 18 ہزار سے زیادہ تیونسی باشندوں نے کشتیوں کے ذریعے یورپ کا سفر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر