Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا، ذرائع

Now Reading:

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا، ذرائع
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن کو گورنر خیبرپختونخوا کا خط موصول ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو گورنر خیبرپختونخوا کا خط موصول ہوگیا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں انتخابات کا شیڈول جلد جاری کرے گا، کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کیلئے 54 دن درکار ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ تاحال تجویز نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبہ میں انتخابات کے لیے تاریخ دیدی

Advertisement

دوسری جانب الیکشن کمشین نے نگراں وزرائےاعلیٰ پنجاب اورکے پی کوخط لکھ کر صوبوں میں ٹرانسفرپوسٹنگ جلد مکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے چیف سیکرٹریزاورآئی جیز کو جلد تبدیل کرلیں۔

خط میں کہا گیا کہ شفاف انتخابات کے لیے ہرممکن ٹرانسفرپوسٹنگ کاعمل مکمل کیا جائے، الیکشن کمیشن جلد صوبوں میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا، انتخابی شیڈول کے بعد کسی بھی قسم کی ٹرانسفرپوسٹنگ بند کردی جائے گی۔

ادھر صوبہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کی تیاری کا معاملے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 فروری کو طلب کردہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوسرا خط

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مصروفیات کے باعث مشاورتی اجلاس ملتوی کیا گیا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا، مشاورتی اجلاس کی تاریخ جلد فائنل کر کے سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس اگلے ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے سیاسی جماعتوں کو تجاویز کے لیے زیادہ ٹائم مل جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے زرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جب کہ گورنر کا موقف ہے الیکشن کی تاریخ سے علم نہیں خط کا جواب میرے سیکرٹری نے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر