پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس کل ہوگا جس کی صدارت نجم سیٹھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کریں گے۔
مینجمنٹ کمیٹی کے دور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے، اجلاس میں کئی اہم امور زیر بحث آئیں گے، اجلاس میں پی ایس ایل کے شیڈول پر بات کی جائے گی۔
پی ایس ایل کا مجوزہ شیڈول فرنچائز ز کو بھجوایا جا چکا ہے، پی ایس ایل کے میچز کا آغاز 13 فروری سے ہو گا، پلے آف اور فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔
پی ایس ایل 8 کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کرانے کی تجویز ہے، اجلاس میں پاکستان ویمن لیگ کے حوالے سے بھی بات ہو گی، گورننگ کو نسل میں پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل پر تفصیلی بات ہو گی۔
اجلاس میں کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے بھی بات ہو گی، پی سی بی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا خواہشمند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News