Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن فیصل قریشی کے ساتھ صرف بول انٹرٹینمنٹ پر

Now Reading:

دنیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن فیصل قریشی کے ساتھ صرف بول انٹرٹینمنٹ پر

بول انٹرٹینمنٹ پر اس بار دنیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کے فرائض ایک بار پھر فیصل قریشی سرانجام دیں گے۔ 

رمضان المبارک کے بابرکت اور با سعادت مہینے میں بول اپنے ناظرین کے لیے ہر سال خصوصی ٹرانسمیشن کا انعقاد کرتا ہے جس میں علم وحکمت کی محفلیں سجائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ ملک کے جید علمائے کرام رمضان المبارک کی برکات سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہیں جب کہ رمضان المبارک کا استقبال اور اس مقدس ماہ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی جاتی ہے۔

پاکستان کے نمبر ون چینل بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ’’رمضان میں بول‘‘ کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں میزبانی کے فرائض ملک کے نامور اداکار ومیزبان فیصل قریشی انجام دیں گے۔

’’رمضان میں بول‘‘ کے پرومو میں فیصل قریشی اپنے انداز میں کہتے ہیں ’’رحمت کا مہینہ آگیا جس میں ہوگی ملاقات علمائے دین سے جو ذکر کریں گے انبیائے کرام کا اور مختلف موضوعات پر درس دیں گے جب کہ نیکی کی ترغیب دیں گے‘‘۔

Advertisement

’’رمضان میں بول‘‘ کے میزبان کا کہنا تھا کہ دسترخوان بھی سجے گا اور ننھے فرشتوں کے ساتھ دلچسپ باتیں بھی ہوں گی، مہمان بھی کچھ اپنے راز کھولیں گے۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ’’رمضان میں بول‘‘ میں ہوگی بچوں کی روزہ کشائی بھی اور نوجوانوں کی تقاریر بھی جو قلب کو گرما دیں گی جب کہ گونجیں گی حمد وثناء اور صحیح سوال کے جوابات دینے پر انعامات کی برسات بھی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر