Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر مزید جرح کیلئے طلب کر لیا

Now Reading:

عدالت نے میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر مزید جرح کیلئے طلب کر لیا
میشا شفیع

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر مزید جرح کیلئے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے علی ظفر کے ہتک عزت دعوی کی سماعت کی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے گلوکارو اداکارعلی ظفر اپنے وکیل عمر طارق گل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

میشا شفیع پرویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی گئی، وکیل علی ظفرنے وال کیا کہ آپ کو کتنی غیرملکی فنڈنگ ہوئی؟ جس پر میشا شفیع نے جواب دیا کہ نہیں کوئی فنڈنگ نہیں ہوئی۔

وکیل علی ظفر نے جرح کی کہ پھر ایف بی آر نے آپ کے اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے تھے؟ جس پر اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتا میرے ٹیکس وکیل سے پوچھ لیں۔

علی ظفرکے وکیل نے پوچھا کہ میشا! کیا یہ سچ ہے کہ علی ظفر کے ساتھ کنسرٹ کی ویڈیو آپ نے فیس بک پیج پر اپلوڈ کی؟ جنسی حراسگی کے مبینہ واقعہ کے بعد بھی علی ظفر کے ساتھ دو تصویریں آپ نے اپلوڈ کیں۔

Advertisement

میشا شفیع نے جواب دیا کہ میں اب فیس بک پرایکٹو نہیں ہوں،  مجھے یاد نہیں میں اسے اپنے اکاؤنٹ سے چیک کرکے بتا سکتی ہوں۔  یہ پروفیشنل ٹیم میں سے کسی نے اپلوڈ کی ہوگی۔

واضح رہے کہ علی ظفرنے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے جس پرسیشن عدالت نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے انھیں آئندہ سماعت پرمزید جرح کیلئے طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر