Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکست کے باوجود ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے، شاداب خان

Now Reading:

شکست کے باوجود ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے، شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے ہاتھوں 110 رنز کی شکست کے باوجود اپنا کھیل نہیں بدلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لاہور قلندرز کے 7 وکٹوں پر 200 رنز کے جواب میں، اسلام آباد یونائیٹڈ 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جس نے لاہور قلندرز کو رنز کے لحاظ سے اپنی سب سے بڑی اور پی ایس ایل کی تاریخ میں مشترکہ دوسری سب سے بڑی جیت دلائی۔

اسلام آباد اس دن شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی عالمی معیار کی باؤلنگ لائن اپ کے خلاف کافی بے بس نظر آیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : قلندرز کا دھمال، گلیڈی ایٹرز 17 رنز کی شکست سے بے حال

شاداب خان کی قیادت میں ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ نے ڈرامائی طور پسپائی اختیار کی، جہاں اس نے صرف 14 رنز پر پانچ وکٹیں گنوائیں۔

لیکن یہ شکست شاداب خان کو پریشان نہیں کر رہی ہے وہ کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم بھاری شکست کے باوجود اپنے کھیل کے انداز کو نہیں بدلے گی۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ اس وقت ہوسکتا ہے جب میں اپنے کھلاڑیوں کو نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے کو کہوں لیکن ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے اور کھلاڑی کا ساتھ دینا ہوگا.

Advertisement

شاداب خان نے پرعزم انداز میں کہا کہ ہم کرکٹ کے اپنے برانڈ کو تبدیل نہیں کریں گے اور ہم اس پر قائم رہیں گے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہم کیسے کھیل رہے ہیں۔

Advertisement

شاداب خان کا ماننا ہے کہ اسی برانڈ نے ہمارے لیے نتائج پیدا کیے ہیں، لیکن جب آپ اپنے انداز میں جارحانہ ہوتے ہیں تو آپ اپنی وکٹیں کھو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز اپنے سات میچوں میں پانچ شکست کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

تاہم شاداب خان نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کی ٹیم سے مختلف ہیں اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ان کے خلاف مطمئن ہونے سے خبردار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر