Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون نے شادی کے لیے شوہر ڈھونڈ کر دینے پر بڑا انعام رکھ دیا

Now Reading:

خاتون نے شادی کے لیے شوہر ڈھونڈ کر دینے پر بڑا انعام رکھ دیا
خاتون

خاتون نے شادی کے لیے شوہر ڈھونڈ کر دینے پر بڑا انعام رکھ دیا

ڈیٹنگ ایپس پر ناکام ہونے والی امریکی خاتون نے شادی کے لیے شوہر ڈھونڈ کر دینے پر بڑا انعام رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون نے شادی کے لیے شوہر ڈھونڈ کر دینے والے کو پانچ ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاس اینجلس میں رہنے والی 35 برس کی اِیو ٹِلی کُولسن جو پیشے کے لحاظ سے کارپوریٹ اٹارنی ہیں انہوں نے ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنے لیے شوہر ڈھونڈنے کے لیے مدد مانگی ہے۔

اِیو ٹِلی کُولسن نے انکشاف کیا کہ شادی کے لیے شوہر ڈھونڈنے کی بات پہلے انہوں نے اپنی دوستوں اور باس سے کی تھی تاہم اب وہ اِس بات کو سب کے سامنے رکھ رہی ہیں۔

خاتون نے کہا کہ اگر آپ مجھے میرے شوہر سے ملوائیں اور میں اُس سے شادی کر لوں تو میں آپ کو پانچ ہزار ڈالر دوں گی۔ میں اُس کے ساتھ زیادہ عرصے تک شادی شدہ نہیں رہ سکتی۔ میں اُسے 20 برس بعد طلاق دے سکتی ہوں۔

Advertisement

انہوں نے ڈیٹنگ ایپس پر لوگوں سے ملنے کی کوشش کی ہے لیکن انہیں کوئی بھی پسند نہیں آیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Eve Tilley-Coulson (@ebtilley)

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’کورونا وائرس کے بعد ڈیٹنگ کلچر میں عجیب سی تبدیلی آئی ہے، لڑکے آپ سے براہ راست ملنے نہیں آتے اور ایپ پر بہت سے مرد ڈیٹ کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔

35 برس کی خاتون کہتی ہیں کہ انہیں 27 سے 40 سال کے درمیان کا شوہر درکار ہے جس کا قد پانچ فٹ 11 انچ ہو اور اُس کی حس مزاح برطانوی ہو، وہ کھیلوں، جانوروں اور بچوں کا شوقین ہو۔

 جبکہ اس کے علاوہ اُن کے ہونے والے شوہر کے سیاسی اور مذہبی نظریات اور قومیت اُن کے لیے معنی نہیں رکھتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کا شوہر نشہ آور ادویات نہ لیتا ہو۔

واضح رہے کہ اِیو ٹِلی کُولسن کا مزید کہنا تھا جو بھی اُن کا رشتہ کروائے گا، وہ اسے شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کے فوری بعد پانچ ہزار ڈالر دے دیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر