Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک رہائش گاہوں کی الاٹمنٹس سے روک دیا

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک رہائش گاہوں کی الاٹمنٹس سے روک دیا
IHC

توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی

میرٹ لسٹ کےبغیررہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک الاٹمنٹس سے روک دیا۔ 

وفاقی حکومت میں گریڈ 21 اور 22 کے سینئرسول سرونٹس کو میرٹ لسٹ کے بغیررہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک الاٹمنٹس سے روک دیا۔

وزارت ہاؤسنگ اور وزارت قانون کے سیکرٹریز یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب کرلیا گیا۔ جسٹس بابر ستار نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ الزام ہے کہ وفاقی حکومت میں اہم عہدوں پر منظور نظر سرونٹس کو میرٹ لسٹ نظرانداز کر کے الاٹمنٹس کی گئیں، عدالت نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کی کہ بتائیں کن رولز کے تحت الاٹمنٹس کی گئیں؟

تحریری حکم نامہ کے مطابق رپورٹ میں وہ تمام معلومات ہی فراہم نہیں کی گئیں جو عدالت نے مانگی تھیں، بادی النظر میں فراہم کی گئی انفارمیشن عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

Advertisement

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالتی ہدایات کے مطابق سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ کا بیان حلفی جمع ہی نہیں کرایا گیا، بتایا گیا کہ نئے سیکرٹری ہاؤسنگ نے چارج سنبھالا ہے جن کی طبیعت آج ٹھیک نہیں، سیکرٹری ہاؤسنگ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور عدالتی سوالوں کا جواب دیں۔

تحریری حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ دوبارہ رپورٹ جمع کرائیں اور بیان حلفی دیں کہ فراہم کردہ معلومات مکمل اور درست ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر