Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی پرو لیگ، نیمار جونیئر باضابطہ الہلال کلب میں شامل ہو گئے

Now Reading:

سعودی پرو لیگ، نیمار جونیئر باضابطہ الہلال کلب میں شامل ہو گئے

برازیل سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر نیمار جونیئر باضابطہ طور پر سعودی فٹ بال کلب الہلال میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے سپر اسٹار نیمار کو ہفتے کے روز ہلال میں مداحوں کے سامنے پیش کیا گیا کیونکہ وہ سعودی پرو لیگ میں کلب کے لئے دستخط کرنے والے تازہ ترین عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر بن گئے ہیں۔

ریاض میں الہلال کے 68 ہزار افراد کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں ان کا استقبال کیا گیا، ان کے ساتھ برازیل کے ساتھی میلکم اور مراکش کے گول کیپر یاسین بونو بھی موجود تھے۔

نیمار 2017 میں بارسلونا سے 222 ملین یورو (242 ملین ڈالر) کی عالمی ریکارڈ فیس پر قطر کی ملکیت والی پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے متعدد انجریوں کے باوجود 173 میچوں میں 118 گول اسکور کیے تھے۔

وہ جمعے کے روز ریاض پہنچے جہاں کلب کے عہدیداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھرے ہوائی اڈے کے لاؤنج میں ان کا استقبال کیا گیا۔

Advertisement

ہلال کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم سامبا ڈانسر کے اعزاز میں ایک بڑی پارٹی منعقد کریں گے۔

نیمار جونیئر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ دلچسپ ہے، دیگر ٹیموں میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑیوں سے ملنا آپ کو حوصلہ دیتا ہے اور آپ کو مزید بہتر کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

نیمار نے مزید کہا کہ جب آپ رونالڈو، بینزیما، فرمینو کا سامنا کرتے ہیں تو یہ ایک بات ہے کہ جوش و خروش اور بھی زیادہ ہوتا ہے۔ لہذا میں اس لیگ میں شامل ہونے پر خوش ہوں، ان کا سامنا کرنا حیرت انگیز ہوگا، یہ شاندار ہوگا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے جنوری میں 400 ملین یورو مالیت کے ڈھائی سال کے معاہدے میں النصر میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر