Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلف کرکٹ ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ، افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو کویت کے ہاتھوں شکست

Now Reading:

گلف کرکٹ ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ، افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو کویت کے ہاتھوں شکست

خلیج کرکٹ ٹی ٹونٹی چیمپئن شپ 2023 کے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو کویت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیج کرکٹ ٹی ٹوئنٹی چمپئین شپ 2023 کے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سعودی عرب نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

سعودی ٹیم کی جانب سے فیصل خان نے 42 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 62 رنز بنائے۔ ان کے اوپننگ پارٹنر عبدالوحید اتنی ہی گیندوں پر صرف 3 رنز بنا سکے۔

دیگر ٹاپ اسکوررز سعد خان (23)، زین الحق (19) اور سرفراز بٹ (13) تھے۔ کپتان ہشام شیخ نے 17 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔

کویتی بولرز محمد اسلم اور عدنان ادریس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت کویتی ٹیم نے سعودی عرب کو 142 رنز پر روک دیا۔

Advertisement

معمولی ہدف کے تعاقب میں کویتی ٹیم نے محتاط آغاز کرتے ہوئے 51 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی جب عدنان ادریس 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ان کے اوپننگ پارٹنر رویجا سندروان نے 41 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے۔

میٹ بھاوسر نے 28 گیندوں پر 31 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو سندروان کے ساتھ جیت کے قریب پہنچا دیا۔

اگرچہ سعودی ٹیم کی جانب سے درمیان میں نظم و ضبط کی باؤلنگ کی وجہ سے کچھ وکٹیں تیزی سے گرگئیں لیکن کویت نے 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹیں اور 9 گیندیں باقی رہتے ہوئے فتح کا رن بنایا۔

اشتیاق احمد، زین العابدین اور ہشام شیخ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کویت کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ پہلی گلف کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چمپئین شپ میں سعودی عرب، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور قطر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر