Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

27 اکتوبر یومِ سیاہ؛ مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن

Now Reading:

27 اکتوبر یومِ سیاہ؛ مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن
27 اکتوبر 1947

27 اکتوبر یومِ سیاہ؛ مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج کے دن 27 اکتوبرکو جموں کشمیرپربھارت کےغیرقانونی فوجی قبضے کیخلاف یومِ سیاہ کے طورپر منا رہے ہیں۔

بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف دنیا بھرمیں کشمیری سراپا احتجاج ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی کشمیر کے یومِ سیاہ کے موقع پرکشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِیک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

اس موقع پرحکومتی شخصیات صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیراعظم آزادجمو وکشمیرچوہدری انوارالحق، سابق وزیراعظم شہبازشریف اورسابق صدرکےعلاوہ دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے کشمیریوں کے لیے پیغامات بھیجے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کشمیرکے یومِ سیاہ پرپیغام

اس موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 27 اکتوبر 2023 ء کو کشمیر یوم ِسیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر1947 کشمیری عوام کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، جموں و کشمیرپربھارتی قبضے نے اپنی تقدیر خود طے کرنے کی کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا کشمیرکے یومِ سیاہ پرپیغام

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرنا ہوگا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، بربریت میں اضافہ ہر روز کا معمول بن گیا۔

Advertisement

وزیراعظم آزادکشمیرکا یوم ِسیاہ کے موقع پرپیغام

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے 27اکتوبریوم سیاہ کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبرریاست جموں وکشمیرکی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے۔ ہندوستان نے 27 اکتوبر کو سرینگرائرپورٹ پراپنے فوجی اتارے اورریاست پرجابرانہ قبضہ کیا۔

Advertisement

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت نے ریاست کوایک فوجی چھاؤنی میں بدل دیاہے۔ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی دیگرعالمی تنظیمیں ہندوستان کوکشمیریوں پرجاری مظالم سے بازنہیں رکھ سکیں۔ نریندرمودی نے اقوام متحدہ کی کشمیرکے متعلق قراردادوں کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست 2019 کو ریاست میں سیاسی نظام کولپیٹتے ہوئے سیاسی قائدین کونظربندکردیا ۔ کشمیریوں کاحق خودارادیت عالمی سطح پرتسلیم شدہ حق ہے۔ کشمیری عوام آج بھی اپنی منصفانہ جدوجہدپرڈٹے ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر اورپاکستان کے عوام کشمیریوں کی پشت پرکھڑے ہیں۔ ہندوستان طاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کاجذبہ آزادی سردنہیں کرسکتا۔

مزارقاٸد کے قریب یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرریلی

کراچی میں مزار قاٸد کے قریب یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقادکیا گیا جس کی قیادت وزیرداخلہ سندھ ریٹاٸرڈ بریگیڈیئر حارث نواز نے کی۔ ریلی میں شرکت کیلئے اسکولوں کے طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں کشمیرپر بھارتی غاضبانہ قبضے کیخلاف بینرزاور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے۔

اس موقع پرریلی سے خطاب میں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈٸیر(ر) حارث نوازنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم کہتے تھے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کشمیرکی آواز ہے، انڈیا نے کشمیریوں کے گھروا کاروبار تباہ کرکے رکھ دیے ہیں، بھارتیوں کی جنونیت کا اندازہ اس چیز سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بچوں کو بھی جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری کا یوم سیاہ کشمیرپرپیغام

Advertisement

سابق صدرآصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، بھارت دنیا میں دہشت گرد ملک کی حیثیت سے بے نقاب ہو چکا ہے۔

شہبازشریف کا یومِ سیاہ کشمیرپرپیغام

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے جموں وکشمیرپرغاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپوریک جہتی اوربھارتی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے کھلی جارحیت کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر فوج کشی کی، 76 سال سے بھارت عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ناجائز قبضے کو طول دینے کےلئے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط کے 76 برس گزرگئے، مسئلہ کشمیر کا حل کیا اور کیسے ممکن ہے؟ دیکھیے بول نیوز پرسابق سفیر منصور احمد خان کی اہم گفتگو۔

انسانی حقوق کی پامالی کے سیاہ ترین دن 27 اکتوبریومِ کشمیرکے موقع پربریگیڈیئر(ر) بابرعلاؤالدین نے بول نیوز پراہم تبصرہ کیا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر