Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

Now Reading:

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 360 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے کھیل کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 89 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی اور یوں شاہینوں کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کو دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 17 رنز پر گری، کپتان شان مسعود دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر دوسرے اوپنر امام الحق بھی 10 رنز بناسکے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر مچل اسٹارک کا شکار ہوئے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

سعود شکیل 24 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند کا شکار ہوئے، فہیم اشرف 5، عامر جمال 4 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ جب کہ خرم شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹاک اور جوش ہیزل ووڈ نے3،3 ناتھن لیون نے 2 اور کپتان پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیوی اسپنر نیتھن لائن نے ٹیسٹ کیریئر کی 500 وکٹیں بھی مکمل کر لیں، وہ 500 وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور ٹیسٹ کی تاریخ کے آٹھویں بولر ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں عثمان خواجہ 90، مچل مارش 63 اور اسٹیون اسمتھ 43 رنز بناکر سرفہرست رہے۔

پہلی اننگز:

کھیل کے تیسرے روز آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 271رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نے 42، کپتان شان مسعود 30، خرم شہزاد 7، بابر اعظم 21، سعود شکیل 28، سرفراز احمد 3، فہیم اشرف 9 اور عامر جمال 10 رنز بنا سکے۔  آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے. شاہین آفریدی 4 رنز بنا کرٹریوس ہیڈ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 3، مچل اسٹارک 2، پیٹ کمنز 2، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش 1، 1 وکٹ لے سکے۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 487 رنز بنائے تھے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے جب کہ مچل مارش نے 90 اور الیکس کیری نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے ڈیبیو میچ میں 6، خرم شہزاد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

کینگروز اسکواڈ:

Advertisement

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر