Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیگ اسپنر شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

Now Reading:

لیگ اسپنر شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

قومی ٹیم کے سابق نائب کپتان شاداب خان انجری کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سیالکوٹ کے خلاف ایک میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ان فٹ ہوکر فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے جس کے بعد وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے مزید میچ نہیں کھیل سکے اور اب خبر آئی ہے کہ انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں مزید وقت درکار ہے۔

کراچی میں یو بی ایل کمپلیکس میں ہونے والے میچ کے دوران شاداب خان کا پاؤں فیلڈنگ کے دوران مڑ گیا تھا جس کے بعد ساتھی کھلاڑی انہیں اپنی پیٹھ پر بٹھاکر گراؤنڈ سے باہر لے گئے تھے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شاداب خان پاؤں کی انجری کا شکار ہیں اور ان کی انجری بہتر ہونے میں مزید چار ہفتے درکار ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاداب خان کو میڈیکل کی تمام سہولیات ہونے کے باوجود اسٹریچر کے بجائے ساتھی کھلاڑی کے کندھے پر بٹھاکر باہر لے جانے پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

پی سی بی راولپنڈی کی ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش بھی ہوئی کہ جب اسٹیڈیم میں تمام سہولتیں موجود تھیں تو ایسا کیوں کیا گیا، البتہ اس واقعہ کے بعد شاداب خان جو ٹی 20 میں راولپنڈی کے کپتان تھے، ان کی عدم موجودگی میں قیادت آل راؤنڈر محمد نواز نے کی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ میں 5 ٹی 20 میچ کھیلے گی اور پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر