سربین اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں لگاتار 30 سے زیادہ میچز جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ٹامس مارٹن ایچوری کو شکست دے کر 31ویں فتح حاصل کی۔
Too strong. Too clean. Too good.@djokernole cruises into the fourth round with a 6-3 6-3 7-6(2) victory over Tomas Martin Etcheverry.#AusOpen • @wwos • @espn • @eurosport • @wowowtennis pic.twitter.com/hu64jY7GOP
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 19, 2024
نوواک جوکووچ نے اس میچ میں آسٹریلین اوپن میں 100 میچز کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔
وہ راجر فیڈرر (117) اور سرینا ولیمز (105) کے بعد آسٹریلین اوپن میں 100 میچز کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
https://twitter.com/AustralianOpen/status/1748295615971541030
جوکووچ اپنا 25 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی راہ پر گامزن ہیں جو انہیں آسٹریلوی لیجنڈ اسٹار مارگریٹ کورٹ کے آل ٹائم ریکارڈ سے آگے لے جائے گا۔
اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ فرانس کے ایڈرین مینارینو یا امریکہ کے بین شیلٹن سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News