Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 شیڈول جاری

Now Reading:

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 شیڈول جاری

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، میگا ایونٹ یکم سے 29 تک کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی سرزمین پر کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے۔

Advertisement

میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور دونوں ٹیموں کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہو گا۔

پاکستان اور بھارت اس سے قبل میگا ایونٹ میں 7 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، 2007 میں دو مرتبہ، 2012، 2014، 2016، 2021 اور 2022 میں پاک بھارت ٹاکرا ہو چکا ہے۔

پاکستان کے گروپ میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دونوں سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کو ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

آئی سی سی کے مطابق گروپ بی میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آخری دو فاتح ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اس جوڑی کا مقابلہ نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور عمان سے ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کو گروپ سی میں نیوزی لینڈ، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے 55 میچز ویسٹ انڈیز کے چھ مختلف مقامات کینسنگٹن اوول، بارباڈوس) میں کھیلے جائیں گے جن میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ; پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا۔ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، اینٹیگوا ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ اور سینٹ لوشیا آرنوس ویل اسٹیڈیم، سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔

جبکہ امریکہ میں تین مقامات آئزن ہاور پارک، نیو یارک۔ لاؤڈرہل، فلوریڈا اور گرینڈ پریری، ٹیکساس شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر