رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پانچ مرتبہ فائنل کھیلنے والے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو ارجنٹائن کے ٹامس مارٹن ایچیوری نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
ٹامس مارٹن ایچیوری کی جیت کا اسکور 4-6،2-6 اور 2-6 رہا۔
اس شکست کے بعد سابق عالمی نمبر ایک اب ٹاپ 50 رینکنگ سے بھی باہر ہو جائیں گے۔
AdvertisementMoving 🔛
Tomas Etcheverry flies into the second round, defeating Andy Murray 6-4 6-2 6-2 💪#AusOpen • #AO2024 pic.twitter.com/dfYQGmkQvI
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 15, 2024
دوسری جانب سربیا کے اسٹار کھلاڑی عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں پہلی مرتبہ سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں کروشیا کے نوجوان کھلاڑی نے پریشان کردیا۔
کروشیا کے 18 سالہ نوجوان کھلاڑی ڈینو پرزمک نے نوواک جوکووچ کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔
نوواک جوکووچ نے مقابلہ تو جیت لیا تاہم یہ میچ 4 گھنٹے ایک منٹ جاری رہاجو ان کی گرینڈ سلیم تاریخ کے پہلے راؤنڈ کا طویل ترین میچ بن گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News