Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیویز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی گرین شرٹس کو شکست دے دی

Now Reading:

کیویز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی گرین شرٹس کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 میچوں کی سیریز کے ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

کیویز بیٹرز نے ابتدا سے ہی پاکستان پیس بیٹری کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا، لیکن 59 کے مجموعی اسکور پر اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے فلن ایلن کی اننگ سب سے نمایاں تھی جنہوں نے 41 گیندوں پر 5 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، کپتان ولیمسن 26 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

Advertisement

ڈیرل مچل 17، مارک چیپ مین 4 اور گلین فلپس 13 نے 13 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی 2 اور اسامہ میر اور عامر جمال نے 1،1 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگ کو ابتدا ہی میں نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر محمد رضوان 7 اور صائم ایوب ایک رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 87 رنز بنے جس سے امید ہو گئی تھی کہ پاکستان میچ میں واپس آ گیا ہے، لیکن فخر زمان 50 رنز مکمل ہوتے ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

بابر اعظم نے 64 رنز بنائے ، لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑی بابر اعظم کا ساتھ نہ دے سکے، افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9 اور شاہین آفریدی 22 رنز بنائے۔

کیویز کے ایڈم ملنے نے 2 جبکہ مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی اور بین سیئرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-2 کی برتری حاصل حاصل ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر