فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے ملک کے وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے مسلم فٹبالر کریم بینزیما نے ان پر اخوان المسلمون کے ساتھ روابط کا الزام لگانے والے فرانسیسی وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر میں فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے مسلم فٹبالر کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں بیان دیے جانے کے بعد ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون سے رابطے میں ہیں۔
کریم بینزیما نے ان الزامات کی فوری تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بہتان تراشی کرنے پر قانونی کارروائی کروں گا۔
انہوں نے مقدمے کے متن میں کہا کہ ان کا کبھی اخوان المسلمون کی تنظیم یا اس سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص سے تعلق نہیں رہا۔
کریم بینزیما کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ الزام ان کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے لگایا گیا۔
واضح رہے کہ کریم بینزیما ان دنوں سعودی کلب الہلال کی نمائندگی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News