
آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے ٹائٹل جیت لیا
آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے کنوین زہینگ کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق راڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز فائنل میں آرینا سبالینکا نے کنوین زہینگ کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔
https://twitter.com/AustralianOpen/status/1751187385940128039
انہوں نے صرف ایک گھنٹے کے مختصر وقت میں کنوین زہینگ کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
https://twitter.com/AustralianOpen/status/1751188733377052902
اس فتح کے ساتھ عالمی نمبر 2 آرینا سبالینکا آسٹریلین اوپن میں اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی دوسری خاتون کھلاڑی بن گئیں۔
https://twitter.com/AustralianOpen/status/1751183721888411809
اس سے قبل وکٹوریہ آزارینکا نے 2012 اور 2013 میں کامیابی حاصل کی تھی۔
https://twitter.com/AustralianOpen/status/1751193417064067510
آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ایونٹ کے رواں سیزن میں 14 سیٹس کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی۔
AdvertisementWe are who we are because of those who support and believe in us.
Much love, @SabalenkaA!#AusOpen • #AO2024 pic.twitter.com/ckqrGibEBA
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 27, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News