Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں مرچوں والی آئس لاٹے کافی کی غیر معمولی مقبولیت

Now Reading:

چین میں مرچوں والی آئس لاٹے کافی کی غیر معمولی مقبولیت
چین میں مرچوں والی آئس لاٹے کافی کی غیر معمولی مقبولیت

چین میں مرچوں والی آئس لاٹے کافی کی غیر معمولی مقبولیت

چینی بھائی عجیب و غریب کھانے اور مشروبات میں عالمی شہرت رکھتے ہیں اور اب حال یہ ہے کہ چین میں متعارف کی گئی آئس لاٹے کافی میں سرخ  مرچیں ملا کر کھائی جارہی ہیں اور پی جارہی ہے اور اس طرح یہ ایک غیر معمولی ڈرنک ثابت ہوئی ہے جسے لوگ بہت پسند کر رہیں ہیں۔

 چین کے صوبے ینگ زی کے شہر گانزو  میں موجود جنگ شی نامی ایک کافی شاپ نے سب سے پہلے اس کافی کو متعارف کرایا جس کے بعد لوگوں کو وہ اتنی پسند آئی کہ خریداروں کا تانتا بن گیا ہے اس کا نام لاٹے آئس لاٹے کافی ہے جس کے اندر سوکھی مرچیں اور مرچوں کا پاؤڈر ڈالا جاتا ہے  اور اس عجیب و گریب ذائقہ کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔

اگر چہ ماہ دسمبر میں اسی کافی شاپ نے ایک ہاٹ کافی یعنی گرم کافی لاٹے میں مرچ ملا کر اسے ایک عجیب وگریب ذائقہ دیا تھا اور لوگوں نے اسے بھی پسند کیا تھا لیکن اس کے مقابلے میں جو برفیلی یا ٹھنڈی آئس لاٹے کافی ہے اسے زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

اب نوبت یہاں تک پہچ چکی ہے کہ صارفین قطار در قطار آرہے ہیں اور اپنی من پسند کافی کے ایک سے زائد کپ نوش کر رہی ہے کمپنی کے مطابق یہ کافی ٹک ٹاک پر اور چائنا کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بے حد مقبول ہورہی ہے اور تین سے چار سو کے قریب کافی کے کپ روزانہ فروخت ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

کافی شاپ کے کارکنان اور مالکان کا اصرار ہے کہ یہ اتنی عجیب و غریب نہیں ہے جتنا کے نام سے یا دیکھنے سے لگتی ہے اور نہ ہی اس کا ذائقہ ںاخوشگوار  ہے بلکہ یہ ذائقے میں بہت اچھی ہے اور اس میں مرچ اور مٹھاس کا ایک طرح کا متزاج ہے جسے لوگ بہت پسند کر رہے ہیں غالباً اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس صوبے کے لوگ مرچ مصالحے کھانے کے بہت شوقین ہیں اور میکسکین باشندوں کی طرح ہر چیز میں مصالحے کو تلاش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مصالحے والی کافی وہاں بہت پسند کی جارہی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر