Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف

Now Reading:

رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف
عمرہ

سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی جس کے تحت صرف ایک مرتبہ ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔

ماہ رمضان میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مقدس مقام کا رخ کرتی ہے، جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرتی ہے، اس دوران مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملتی ہے۔

ماہ مقدس میں مسلمانوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف کروادی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے اب رمضان میں صرف ایک ہی عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد لوگوں کی بھیڑ کو کم کرنا اور زیادہ تر افراد کو اس ماہِ مقدس میں عمرہ کرنے کا موقع دینا ہے۔

Advertisement

ہر کسی کو عمرہ کا موقع فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی حکومت رمضان میں صرف ایک بار ہی عمرے کی اجازت دے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر