Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہ رمضان میں صدقہ فطر اور فدیہ کی رقم کا نصاب کیا ہو گا؟ جانیئے

Now Reading:

ماہ رمضان میں صدقہ فطر اور فدیہ کی رقم کا نصاب کیا ہو گا؟ جانیئے

شرعی بورڈ پاکستان نے صدقہ فطر اور فدیہ کی مقدار 300 روپے مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرعی بورڈ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر جلالی نے کہا کہ رواں سال ماہ صیام میں صدقہ فطر اور روزے کے کفارے کے لیے فدیہ کی مقدار 3 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

شرعی بورڈ پاکستان کے چیئرمین شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ مخیر اور صاحب ثروت حضرات اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ فطر اورفدیہ ادا کریں ۔

شرعی بورڈ پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ امسال صدقہ فطر اور ایک روزہ کا فدیہ ا ٓٹا سے  فی کس 300 روپے ہے جبکہ جو سے 600 روپے ہے۔

صدقہ فطر اور فدیہ کے لیے کھجور سے 2400 روپے اور کشمش سے 4400 روپے ہے۔

Advertisement

پورے ماہ رمضان کے روزے کا فدیہ گندم سے 9000 روپے، جو سے 18000 کھجور سے 72000 اور کشمش سے 132000 روپے ہے ۔

شرعی بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ مقدار کم ازکم ہے، صاحب ثروت اور مال دار حضرات اپنی استطاعت کے مطابق اس میں اضافہ کرکے ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ روزہ کا فدیہ اس شخص کے لیے ہے جو دائمی مریض ہو یا شیخ فانی ہو کہ روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو اور بظاہر تندرست ہونے کی کوئی امید نہیں ہو۔

شرعی بورڈ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر جلالی نے مزید کہا کہ مسافر  اورعارضی مریض اپنے روزے کی قضاء ادا کرے کیونکہ فدیہ روزہ چھوڑنے کا بدل نہیں بن سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ترکیہ کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور
ڈی جی IAEA کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کی تعریف
کراچی، 7 سالہ صارم قتل کیس، والد کا انصاف کا مطالبہ
کراچی: شبِ برات کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی، واٹر کارپوریشن کے خصوصی اقدامات
اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد
سرکاری حج اسکیم، تیسری قسط جمع کروانے کا کل آخری دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر