قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر محمد عامر نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ زندگی کبھی کبھی آپ کو ایسے پوائنٹ پر لا کھڑا کرتی ہے جہاں آپ کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری پی سی بی حکام سے بات چیت کے دوران انہوں نے مجھے بہت عزت بخشی اور یہ احساس دلایا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے اور میں پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔
محمد عامر نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں خیر خواہوں سے بات چیت کے بعد پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے لیے فیصلے پر نظر ثانی کی، میرا ملک میری ذات سے پہلے آتا ہے، پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News