Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف

Now Reading:

گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف
آئی ایم ایف

گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ   گردشی قرضے  پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے آئی ایم ایف کی تجاویز پر عملدرآمد کیا ہے،  پاکستان کی اقتصادی پیش رفت حوصلہ افزاء ہے  تاہم معیشت کو چیلنج اب بھی درپیش ہے۔

آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو دیر پا شرح نمو درکار ہے۔ پاکستان کو آگے بڑھنے  کے لیے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ آئی ایم ایف ممبرز ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  سیاسی جماعتوں کے ساتھ جولائی 2023 میں میٹنگز ہوئی تھیں۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ 9 ماہ کا معاہدہ تھا اور پھر انتخابات ہونے تھے۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ اپریل میں ختم ہوگا۔

Advertisement

آئی ایم ایف ذرائع نے کہا کہ  سیاسی جماعتوں سے پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بات چیت جولائی میں کی گئی تھی۔ ترقیاتی بجٹ کو فریز کرنے کا مشورہ خساروں کو کم کرنے  کے لیے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اس ضمن میں پالیسی بنانے میں آزاد ہے۔ گردشی قرضے پر اگر قابو نہ پایا گیا تو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔   پاکستان کو نئے  پروگرام میں کتنا فنڈ ملے گا اس حوالے سے کہنا قبل از وقت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات معاشی اہداف کے ساتھ کرنے  ہوں گے۔ دسمبر میں آئی ایم ایف کی جانب سے ممبر ممالک کے ایس ڈی آر کوٹہ میں اضافہ کیا گیا۔

آئی ایم ایف ذرائع نے  مزید کہا کہ  نئی حکومت کی جانب سے اہداف کی تکمیل سے متعلق کارکردگی جائزے کا لازمی حصہ قرار دی گئی ہے۔ ٹیکس محصولات اور ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  توانائی کے شعبے میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہیں۔ توانائی کے شعبوں میں قیمتوں میں طریقہ کار کے تحت اضافہ کرنا ہوگا تاکہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہو۔ بجلی کی شعبے میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ  مانیٹری پالیسی میں قرضوں پر شرح سود کی بیس لائن کے بارے میں محتاط ہونا ہوگا۔گیس کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل تجزیاتی عمل چلانا ہوگا جبکہ  ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ لازم ہے، یہ ہدف آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں اہم امور میں سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   کیپیٹل فلو منیجمنٹ کے مسائل کرنا  ہوں گے۔پاکستان کو قرضے کی واپسی کی سہولت درکار ہے یا اس کے بغیر معاملات بہتر ہوسکتے ہیں، آئی ایم ایف اس حوالے سے پالیسی پیکیج پیش کرے گا۔

آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم اور آئی ایم ایف پالیسی پیکیج کے ذریعے معیشت پائیدار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر