Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عماد وسیم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے سفر پر مشکلات کا سامنا

Now Reading:

عماد وسیم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے سفر پر مشکلات کا سامنا
عماد وسیم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے سفر پر مشکلات کا سامنا

عماد وسیم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے سفر پر مشکلات کا سامنا

آل راؤنڈر عماد وسیم کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد واپسی کے سفر میں کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق 35 سالہ آل راؤنڈر عماد وسیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ گذشتہ سال راولپنڈی میں کھیلا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدہ کرلیا تھا۔

پی ایس ایل 9 میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز بنانے کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ ان کی نمایاں پرفارمنس ایلیمینیٹر 2 اور فائنل مقابلے میں ہمیں دیکھنے کو ملی جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی واپسی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے تاحال عماد وسیم سے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن پی سی بی کے ایک عہدیدار نے ان سے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ضرور دریافت کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بورڈ کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اب صرف نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے، کچھ لوگوں کا یہ بھی سوچنا ہے کہ اگر عماد کو واپسی لایا جاتا ہے تو وہ طویل مدت تک نہیں کھیل سکتے تاہم کپتان شاہین آفریدی اور دیگر انہیں ٹیم کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی نے چیئرمین بورڈ کو بتایا تھا کہ عماد وسیم نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

بورڈ کے کچھ حلقوں کا یہ بھی خیال ہے کہ اگر بابر اور عماد کے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود ہے اور تعلقات اچھے نہیں تو انہیں پہلے ایک ساتھ بیٹھ کر اس تنازع کو حل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب عماد وسیم بھی اپنے خدشات دور ہونے تک ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو تیار نہیں ہیں، انہیں تشویش ہے کہ اگر انہیں واپس بلایا جاتا ہے اور پھر ایک سیریز کے واپس بٹھادیا جاتا ہے تو اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔

علاوہ ازیں عماد وسیم کے کئی غیر ملکی لیگز کے ساتھ بھی معاہدے ہیں اور اس کے لیے انہیں پہلے مالکان سے بھی بات کرنا ہوگا تاہم اب تک انہیں پی سی بی کی جانب سے میٹنگ کا کوئی باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کاکول میں فٹنس کیمپ شروع کرنے جارہی ہے جب کہ قومی ٹیم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر