رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کرتے ہوئے انسداد گداگری کی ٹیموں نے 4 ہزار 345 گداگروں کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کے مطابق مکہ مکرمہ میں 4 ہزار 345 بھکاری گرفتار کرلئے گئے ہیں، مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر بھی محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے جب کہ رمضان المبارک میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔
واضح رہے رمضان المبارک میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News