Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
فزیکل فٹنس کیمپ

ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ  کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی فزیکل کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جو منگل 26 مارچ سے کاکول میں شروع  ہوگا۔

تمام کھلاڑی منگل کے روز سے ایبٹ آباد میں واقع کاکول اکیڈمی میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لینے کے لیے آج رپورٹ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے جس میں ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور امریکہ و ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔

کیمپ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا  جو 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

Advertisement

کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے  ہر صورت میں تیار ہوں۔

کیمپ میں ریٹائرمنٹ واپس لینے  محمد عامر اور عماد وسیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں  کے نام:

بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان ، افتخار احمد ،  عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف ،محمد عامر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر