Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خطرہ

Now Reading:

دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خطرہ

بحیرہ احمر میں زیر آب تین ڈیٹا کیبلز کٹنے کے بعد خدشہ ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کرنے والی بحیرہ احمر کی تین زیر آب کیبلز کاٹ دی گئی ہیں جبکہ یہ آبی گزرگاہ یمن کے حوثی باغیوں کے نشانے پر بھی ہے۔

کیبلز کٹنے سے بحیرہ احمر سے گزرنے والے ڈیٹا ٹریفک کے 25 فیصد کو متاثر کر رہی ہے۔

ہانگ کانگ میں قائم ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشنز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کٹوتی کا اعتراف کیا گیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ لائنیں کس وجہ سے منقطع ہوئیں۔

حوثی باغیوں کی مہم میں کیبلز کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش پائی جاتی ہے، جسے باغی غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ تاہم حوثیوں نے ان کیبلز پر حملے کی تردید کی ہے۔

Advertisement

اگرچہ بحیرہ احمر کے ذریعے عالمی جہاز رانی پہلے ہی متاثر ہوچکی ہے ، جو ایشیا اور مشرق وسطی سے یورپ تک کارگو اور توانائی کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے ، ٹیلی کمیونیکیشن لائنوں کی تخریب کاری مہینوں پر محیط بحران کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشنز کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ کیبلز سے ایشیا افریقہ یورپ ون، یورپ انڈیا گیٹ وے، سی کام اور ٹی جی این گلف کو انٹرنیٹ کی سروس فراہم کی جاتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کٹوتی بحیرہ احمر سے گزرنے والی 25 فیصد ٹریفک کو متاثر کر رہی ہے اور اس نے بحیرہ احمر کے راستے کو ایشیاء سے یورپ جانے والے ڈیٹا کے لئے اہم قرار دیا اور کہا کہ اس نے ٹریفک کا راستہ تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر