آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی کا ٹور شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرافی ٹور کی لانچنگ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکی کھلاڑی علی خان کے ہاتھوں کی گئی۔
ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی اپنے ٹور کے دوران پندرہ ممالک کا دورہ کرے گی۔ آئی سی سی نے ابتدائی طور پر پہلے ایک مہینے کے ٹرافی ٹور کا شیڈول جاری کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے تمام میزبان مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ ٹرافی کو ارجنٹینا، برازیل اور کینیڈا بھی لے جایا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا نواں ایڈیشن رواں سال یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News