
الہلال کلب نے مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
سعودی عرب کے الہلال کلب نے مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الہلال فٹبال کلب نے ایشین چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں اتحاد کلب کو شکست دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
الہلال کلب نے اتحاد کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی اور مسلسل 28 میچز میں فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کر کے چیمپینئز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
اس سے قبل سب سے زیادہ مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ 2016/17 کے سیزن میں ویلش ٹیم دی نیو سنیٹس کلب نے مسلسل 27 کامیابیاں حاصل کرکے قائم کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News