Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ

Now Reading:

بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ

بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ

بھارتی ایروناٹکس لمیٹڈ کے تیجس ایم کے ون کا پہلا ورژن ناکام ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ایروناٹکس لمیٹڈ کے تیجس ایم کے ون کا پہلا ورژن ناکام ہوگیا جب کہ تیجس کے 2 نئے ورژنز کی ڈیلیوری بھی تاخیر کا شکار ہے۔

بھارتی فضائیہ کے مستقبل کے منصوبوں پر ناکامی کے بادل منڈلانے لگے ہیں، تیجس ایم کے ون اے کی ڈیلیوری کے لئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن بھی حاصل نہ ہوسکی۔

ایم کے ون اے تیجس کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی جانب سے 31 مارچ سال 2024ء کو بھارتی فضائیہ کے حوالے نہیں کیا جا سکے گا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے تیجس کی ناکامی کا پردہ چاک کردیا، حقیقت  یہ ہے کہ تیجس ایم کے ون اے کی ابھی میڈ ان فلائٹ ہی نہیں ہوپائی۔

Advertisement

بھارتی اخبار کے مطابق تیجس ایم کے ون اے کی بہت ساری اہم سرٹیفیکیشنز بھی ہونا باقی ہیں جب کہ اس میں ابھی بہت سارے سافٹ ویئر کے ایشوز باقی ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے83 ایم کے ون اے تیجس کا آرڈر فروری سال 2021 میں دیا تھا، 83 ایم کے ون اے تیجس کی قیمت بھارتی روپوں میں 48 ہزار کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔

بھارتی فضائیہ نے 67 ہزار کروڑ کے عوض 97 مزید ایم کے ون تیجس خریدنے کا بھی منصوبہ بنارکھا ہے، تیجس کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت اور مکمل آپریشنلائزیشن بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

تیجس کو حال ہی میں وایو شکتی ایکسرسائز میں ناکامی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ تیجس اپنے میزائل سے ڈرونز کو نشانہ بنانے اور بم گرانے میں بھی ناکام رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس اور چین کا بڑا فیصلہ، باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم
مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے ممکنہ خدشے سے بھارتی مسلمان عدم تحفظ کا شکار
طالبان حکومت کی دوحہ معاہدے کی عہد شکنی
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر