Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
ٹی ٹوئنٹی

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

آئی پی ایل میں پچز اور بولنگ کے معیار پر اکثر ہی تنقید ہوتی رہی ہےاور ایسا ہی کچھ گزشتہ روز بھی دیکھنے کو ملا۔

گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں فلیٹ پچ نے بولرز  کو ناکوں چنے چبوادیے اور بلے بازوں کی چاندی ہوگئی۔

ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر سن رائزرز حیدرآباد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انہوں  نے چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی۔

سن رائزرز حیدرآباد  نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ (277 ) بنا ڈالا۔

اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور رائل چیلنجرز  بنگلور نے 2013 میں پونے واریئرز انڈیا کے خلاف اسکور کیا تھا، بنگلور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

پہلی اننگز کے بعد بظاہر تو یہی لگا کہ  سن رائزرز حیدرآباد  یہ میچ باآسانی بڑے مارجن سے جیت جائے گا تاہم دوسری جانب سے بھی چھکوں اور چوکوں کی برسات نے آسان جیت کو مشکل میں بدل دیا۔

ممبئی انڈینز میچ تو نہ جیت سکی لیکن مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر  246 رنز بنا ڈالے۔

یوں اس میچ میں مجموعی طور پر 523 رنز بنے جو کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ کا ریکارڈ ساز مجموعہ ہے۔

اس میچ کے دوران مجموعی طور پر 38 چھکے بھی لگے  جو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ کا ریکارڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر