Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے

Now Reading:

قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی قیادت بچانے کے لیے میدان میں آگئے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں جب چہرے تبدیل ہوتے ہیں تو نظام بھی تبدیل ہوجاتا ہے اور نیا آنے والا سمجھتا ہے جس نے پہلے کام کیا اس نے غلط کیا اور جو اب کررہا ہے وہ ٹھیک ہے۔

شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنائے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جس کو کپتانی دی اس کو وقت بھی دیں، کپتان بنانے کا جو فیصلہ پہلے کیا گیا تھا یا تو وہ غلط تھا یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنائے جانے کی خبریں زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ شاہین آفریدی کو ناقص کارکردگی پر کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ اچھا ہے، ان کے خیال میں سلیکشن کمیٹی کا ایک سربراہ ہونا چاہیے تھا، سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نہ ہونے سے فیصلہ کرنے میں مشکل ہوگی۔

Advertisement

محمد عامر اور عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر سابق کپتان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ درست ہے اور ان کی موجودگی میں نئے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا اور انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر