Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سجے گا

Now Reading:

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سجے گا
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سجے گا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سجے گا

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کے انعقاد کی منظوری دے دی۔

انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ پاکستان کے تین بڑے شہروں لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں 22 مارچ سے 8 اپریل تک کھیلا جائے گا جس میں 30 کالجز حصہ لیں گے۔

لاہور میں ٹورنامنٹ کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا جب کہ اسلام آباد اور کراچی میں میچز 23 مارچ سے شروع ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہتے ہیں کہ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ کرکٹ کے فروغ کے لئے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ مہارت اور جذبے کے عملی مظاہرے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے سے ہی حقیقی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔

Advertisement

ڈائریکٹر  ڈومیسٹک پی سی بی عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کے مطابق کر رہے ہیں، یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کچھ  ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائے گا۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں ہر شہر سے مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل کھیلے گی۔

پول مرحلے میں ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی جب کہ ہر شہر میں کل 21 میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم میں 14 کھلاڑیوں کا اسکواڈ اور تین ریزرو کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تین آفیشلز بھی ہوں گے۔

کھلاڑیوں کے لیے شرکت کے قوانین میں عمر کی حد شامل ہے جہاں یکم ستمبر 2000 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والا کھلاڑی ہی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا اہل ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ایک کھلاڑی کا متعلقہ کالج کا حقیقی طالب علم ہونا ضروری ہے۔

ان میچوں کے امپائرز پی سی بی کے پینل آف امپائرز سے ہوں گے۔ ہر شہر میں جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جب کہ ہر شہر میں رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر