Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت مقابلے کے لیے مدد کی پیشکش کردی

Now Reading:

کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت مقابلے کے لیے مدد کی پیشکش کردی
کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت مقابلے کے لیے مدد کی پیشکش کردی

کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت مقابلے کے لیے مدد کی پیشکش کردی

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے پاک بھارت مقابلے کے لیے مدد کی پیشکش کردی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے ایم سی جی میں پاک بھارت شائقین کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔

نک ہوکلے نے کہا کہ ہم تمام ممبر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتے ہیں، ہم پاکستان کی دوبارہ میزبانی کرنے کے لئے پرجوش ہیں جب کہ ہم بھارت کی میزبانی کے لئے بھی پرجوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاک بھارت کرکٹ کے لئے کوئی مدد کرسکتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ کئی لحاظ سے باہمی سیریز کا معاملہ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کہتے ہیں کہ باہمی سیریز کو ممکن بنانا دوسروں کا کام ہے لیکن اگر ہم کوئی مدد کرسکتے ہیں تو یہ ہمیں کرکے اچھا لگے گا۔

Advertisement

اگر کوئی موقع ملتا ہے تو ہمیں پاک بھارت سیریز کی میزبانی کرکے اچھا محسوس ہوگا، نیو یارک میں پاکستان بھارت کے مقابلے کے سب منتظر ہیں ہم یہ مقابلے زیادہ سے زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھارت مقابلے کم از کم آنے والے سیزن میں ممکن نہیں، شیڈول بہت مصروف ہے اور پیچیدہ بھی ہے۔

نک ہوکلے نے مزید کہا کہ یہاں جتنے بھی لوگ موجود تھے وہ ایم سی جی میں پاک بھارت مقابلے کے لئے آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر