Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی

Now Reading:

پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی میں دونوں کپتان نے کر دی۔

سیریز کے حوالے سے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مچل بریک ویل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وقت کم تھا لیکن پاکستان کا دورہ ایک چیلنج ہے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں کھیلنے کا تجربہ ہے، پاکستان کی ٹیم اچھی ہے اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ماحول سے پہلے ہی آگاہ ہوں، کیونکہ میں کراچی میں کرکٹ کھیل کر گیا ہوں۔

Advertisement

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل 12 میچز ہیں اور ہم اپنی پوری تیاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو غلطیاں ہوئیں ان پر قابو پانے کی کوشش کرینگے، اس وقت بہترین ٹیم کو چنا گیا ہے۔

بابر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کون ٹیم میں اوپننگ کرے گا اس کے لیے کل تک انتظارکریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر میچ میں مختلف حکمت عملی اپنائیں گے، بولنگ میں بھی مختلف حکمت عملی ہوگی۔

گرین شرٹس کے قائد نے کہا کہ بنیادی مقصد ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو تیار کرنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ عثمان، شاداب اورعماد کے ساتھ بیٹنگ مضبوط ہوئی ہے، ہمارے پاس 8 نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، افتخار، عرفان، نیازی، اعظم اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ  ہر کردار کو انجوائے کرتا ہوں، اور کوشش کرتا ہوں کہ بہتر فیصلے کروں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح
گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر