Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

احسان اللہ علاج کیلیے انگلینڈ جائیں گے، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

Now Reading:

احسان اللہ علاج کیلیے انگلینڈ جائیں گے، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست
احسان اللہ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کچھ دنوں میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔ 

پاکستان سپر لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے فاسٹ بولر احسان اللہ اگلے چند روز میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر کے انتظامات مکمل کیے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے، احسان اللہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات نہیں پا سکے اور وہ ری ہیب کے باوجود تکلیف کا شکار ہیں۔

احسان اللہ کے انگلینڈ میں معائنے کے بعد سرجری ہو گی۔

فاسٹ بولر نے اپنے ایک پیغام میں فینز کو عید کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ میں سرجری کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں ، میرے لیے دعا کریں کہ میں جلد فٹ ہو جاؤں۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا کہ احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی جس کی وجہ سے ان کی سرجری ناکام ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز نے کہنی کی انجری کے باوجود احسان اللہ کو پی ایس ایل 9 میں ریٹین کیا جس کا مقصد ملتان سلطان کے فیزیو، اسٹرینتھ کنڈیشننگ کوچ کے ساتھ کام کرنا تھا۔

علی ترین نے بتایا کہ احسان اللہ کو رواں ماہ انگلینڈ بھیج رہے ہیں، جہاں ماہر سرجن ان کا معائنہ کریں گے۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی پی سی بی نے غلط تشخیص نہیں کی اور نہ انہیں تنہا چھوڑا ہے بلکہ احسان اللہ کی کہنی کی ایم آر آئی رپورٹ کی غلط تشریح کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر