Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیش رفت ہوگی‘‘

Now Reading:

’’چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیش رفت ہوگی‘‘
سعودی وزیرخارجہ

’’چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیش رفت ہوگی‘‘

سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیش رفت ہوگی۔ 

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ نیوزکانفرنس کی۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ سعودی عرب کو باضابطہ طور پرایس آئی ایف سی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ سعودی وفد کو زراعت، کان کنی اور توانائی کے شعبے میں مواقع سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا۔ آئی ٹی، معدنیات، زراعت، انفراسٹرکچر، سمیت دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیش رفت ہوگی۔ غزہ میں فلسطینی بھوک سے مررہے ہیں، غزہ میں فوری طور پرجنگ بندی ہونی چاہیے۔ خطے میں تنازع کو مزید نہیں بڑھنا چاہیے۔

 شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، غزہ کی صورتِ حال پردنیا کا دہرا معیارسب کے سامنے ہے۔ غزہ میں 35ہزارسے زائدفلسطینی شہید ہوئے۔ دنیا غزہ میں جنگ بندی کی ذمے داری پوری نہیں کررہی۔

Advertisement

اس موقع پروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جائے۔ اس پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ پاکستان کو مشرقِ وسطٰی کی صورت حال پربہت تشویش ہے۔ دنیا کو اب جاگ جانا چاہیے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ انتہائی مثبت رہا، ایس آئی ایف سی میں سرمایہ کاری میں سنجیدگی نظر آئی، سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم سے جو ہوگا ہم کریں گے۔ اس موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 25 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پرسعودی عرب کے مشکور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر