Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہایت اہم ہے، اسحاق ڈار

Now Reading:

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہایت اہم ہے، اسحاق ڈار
وزیرخارجہ

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہایت اہم ہے، اسحاق ڈار

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہایت اہم ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے پرانےاوردیرینہ تعلقات ہیں۔

اسلام آباد میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے پرانےاوردیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات علاقائی استحکام کےلیےاہم ہیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بہترین مستقبل کیلئے کوشاں ہیں، دونوں ملکوں کے تعان سے بہترین نتائج کی امید ہے، برادرانہ تعلقات کومضبوط شراکت داری میں بدلنےکی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعود ی عرب کے تعلقات علاقائی امن اوراستحکام کےلیےاہم ہیں،  آئی ٹی اورکان کنی کےشعبےمیں تعاون دونوں ممالک کیلئےمفیدہیں، ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اورخوشحال مستقبل پر ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ میں پرنس محمد بن سلمان کاشکرگزارہوں، محمدبن سلمان نےہمارےدورےکےبعداعلیٰ سطح کاوفدپاکستان بھیجا، ہم پاکستان کومعاشی سرگرمیوں کامرکزبناناچاہتےہیں، پاکستان کو قدرت نےزرخیززمین کی نعمت سےنوازاہے۔

Advertisement

اسحاق ڈارنے خطاب میں کہا کہ پاکستان خطےکی فوڈباسکٹ کاذریعہ بن سکتاہے، مائننگ سیکٹرسےپورافائدہ نہیں اٹھایا جاسکا ہے،  پاکستان میں سونا، تانبہ دیگرقیمتی معدنیات کےذخائرہیں، ہم پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموارکرناچاہتےہیں، ریکوڈیک منصوبہ ایک مثال ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ریکوڈیک سےہم مشترکہ فائدہ حاصل کرناچاہتےہیں، دونوں ملکوں کے تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے ، برادرانہ تعلقات کومضبوط شراکت داری میں بدلنےکی ضرورت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری صرف سرمایہ رکھنے کے لیے نہیں،
پاکستان میں سرمایہ کاری مشترکہ فائدےمیں اہم سنگ میل ہوگی۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری کوانتہائی قدرکی نگاہ سےدیکھاجائےگا، پاکستان اورسعود ی عرب کے تعلقات علاقائی امن اوراستحکام کےلیےاہم ہیں، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اورتعاون بڑھانے پر مددملے گی، آئی ٹی اورکان کنی کےشعبےمیں تعاون دونوں ممالک کیلئےمفیدہیں، ہماری شراکت داری مشترکہ اہداف اورخوشحال مستقبل پر ہے، زراعت اورمعدنیات میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر