Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا

Now Reading:

آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن مذاکرات  کے لیے آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام  کے لیے میٹنگز کے دوران قرض معاہدے  کے لیے ریٹرن درخواست تیار کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نئے قرض پروگرام  کے لیے 2 درخواستیں کریں گے۔ آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور کلائیمیٹ چینج  کے لیے اضافی فنڈ کی درخواستیں کی جائیں گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات، مختص بجٹ پر آئی ایم ایف حکام  کے لیے بریفنگ تیار کی گئی۔

گورنراسٹیٹ بینک، سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے دوران معاشی اعشاریوں سے آگاہ کریں گے۔

Advertisement

ایم ڈی آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت کے نتیجے میں آئی ایم ایف مشن مذاکرات  کے لیے آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا۔ مشن نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں معاشی ٹیم  کے ساتھ کام کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک حکام سے بھی ملاقات کے دوران فنانسنگ بڑھانے  کے لیے معاشی ٹیم بات چیت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر