Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی حملے کا خدشہ، ایران نے جوہری تنصیبات بند کر دیں

Now Reading:

اسرائیلی حملے کا خدشہ، ایران نے جوہری تنصیبات بند کر دیں

اسرائیل کے حملے کے خطرے کے پیش نظر ایران نے جوہری تنصیبات بند کر دی ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ ایران نے ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کے پیش نظر “سلامتی کے خدشات” پر اپنی جوہری تنصیبات کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حملے کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کے امکان کے بارے میں فکرمند ہیں۔

سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس امکان کے بارے میں فکر مند ہیں لیکن میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ ایران میں ہمارے معائنہ کاروں کو ایرانی حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا تھا کہ (اتوار کو) وہ تمام جوہری تنصیبات جن کا ہم روزانہ معائنہ کر رہے ہیں، سلامتی کے خدشات کی بنا پر بند رہیں گے۔

سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ پیر کے روز مراکز دوبارہ کھلنے والے تھے، لیکن انسپکٹر اگلے دن تک واپس نہیں آئیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ہم یہ نہیں دیکھ لیتے کہ صورتحال مکمل طور پر پرسکون ہے تب تک انسپکٹروں کو واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر