Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں ہفتے کے آخر میں ایران کے حملے کا جواب دیں گے، اسرائیلی آرمی چیف

Now Reading:

رواں ہفتے کے آخر میں ایران کے حملے کا جواب دیں گے، اسرائیلی آرمی چیف
اسرائیلی آرمی چیف

رواں ہفتے کے آخر میں ایران کے حملے کا جواب دیں گے، اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ  رواں ہفتے کے آخر میں ایران کے تاریخی ڈرون اور میزائل حملے کا جواب دے گا ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک کی جانب سے  فریقین کو پرسکون رہنے کے مطالبات کے باوجود مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیوی نے کہا کہ اسرائیل اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ کیا اقدامات کرے گا  لیکن یہ واضح  ہے کہ  13 اپریل کو ان کے ملک پر ایرانی بمباری کا  جواب دیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی کابینہ  میں ایران پر ایک ایسے انتقامی حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہیں ہوگا۔

اسرائیلی جنگی کابینہ ایران کو انتقامی کارروائی میں نقصان پہنچانا  چاہتی ہےمگر وہ باقاعدہ جنگ  کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہے۔

Advertisement

ایران کے حوالے سے اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔

واضح رہے کہ دہائیوں کی دشمنی کے باجود ہفتے کے روز ایران نے پہلی بار اسرائیل پر براہ راست فوجی حملہ کیا تھا۔

مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے  350  سے زائد ڈرونز اور میزائلوں ( بشمول بیلسٹک اور کروز میزائل)  سے حملہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج  نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 99 فیصد کو امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک کی مدد سے روکا گیا۔

دوسری جانب یورپی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ تقریباً سات ایرانی میزائل ٹارگٹ پر  لگنے سے اسرائیل کی سب سے بڑی ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر