Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

Now Reading:

پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
نیوزی لینڈ

دورہ پاکستان کے لیے سینئر کھلاڑیوں سے محروم کیوی ٹیم کو پاکستان پہنچنے سے پہلے ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے دورہ پاکستان سے معذرت کردی، ایسے میں کیویز ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دو اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہو پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر اور ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کی انجری کے بعد وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے جب کہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

کیویز کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ روانگی سے قبل اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج پاکستان کیلئے روانہ ہوگا اور 14 اپریل کی صبح اسلام آباد پہنچے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر