Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی ممکنہ فہرست تیار

Now Reading:

نیوزی لینڈ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی ممکنہ فہرست تیار
نیوزی لینڈ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی ممکنہ فہرست تیار

نیوزی لینڈ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی ممکنہ فہرست تیار

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی ممکنہ فہرست تیار کرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیشن نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جب کہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں پر کپتان بابر اعظم سے بات چیت شروع کردی ہے۔

فیصلہ سازی کے لیے انتہائی کم وقت موجود ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان 5 اپریل کو ہونا ہے جب کہ کاکول اکیڈمی میں ٹرینرز کی جانب سے فٹنس کے آخری جائزے ابھی باقی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم مئی تک آئی سی سی میں جمع کروانا ہے جب کہ 25 مئی تک ترامیم کے لیے ونڈو کھلی رہے گی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل 9 میں دھوم مچانے والے کھلاڑی عثمان خان کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے جب کہ آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف باہر ہوسکتے ہیں تاہم سلیکشن کمیٹی فخر زمان جیسے اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ان کی دستیابی پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

اعظم خان اور محمد رضوان کو وکٹ کیپنگ کے فرائض کے لیے مختص کیا گیا ہے جب کہ ابرار احمد، اسامہ میر، اور شاداب خان پر مشتمل قومی ٹیم کے پاس ایک مضبوط اسپن ڈیپارٹمنٹ موجود ہے۔

سلیکٹرز نے مشاورت کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کی ہے جس میں کپتان بابر اعظم، عثمان خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، افتخار احمد اور اعظم خان جیسے نمایاں نام شامل ہیں۔

علاوہ ازیں محمد رضوان، عماد وسیم، اسامہ میر، ابرار احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، عرفان خان نیازی، محمد عامر، عباس آفریدی، اور زمان خان کے نام بھی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور آنے والے میچز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب اس پول سے کیا جائے گا جب کہ سلیکٹرز کی جانب سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر