Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے پر شان مسعود کا ردعمل

Now Reading:

بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے پر شان مسعود کا ردعمل
بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے پر شان مسعود کا ردعمل

بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے پر شان مسعود کا ردعمل

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کے دوبارہ وائٹ بال ٹیم کے کپتان بننے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تمام فارمیٹس سے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بابر اعظم کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی جب کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے پر شان مسعود نے کہا ’’ایک نیا سیٹ اپ اور سلیکشن کمیٹی آئی ہے جب کہ پی سی بی کے پاس ہمیشہ ایک منصوبہ موجود ہوتا ہے‘‘۔

Advertisement

شان مسعود کا کہنا تھا ’’پی سی بی نے شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس سے قبل پاکستان نے عین ورلڈ کپ سے قبل نسیم شاہ کو کھودیا تھا جو ہمیں بہت مہنگا بھی ثابت ہوا‘‘۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کہتے ہیں ’’تبدیلیاں آتی ہیں اور بطور کھلاڑی ہمارے لیے ایک مشترکہ مقصد موجود ہے کہ پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر